کتاب: کلمہ طیبہ مفہوم فضائل - صفحہ 40
افضل ترین دعا’الحمد للہ‘ اور افضل ترین ذکر ’لا إلٰہ إلا اللہ‘‘ ہے۔
(۹) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ نے فرمایا:جس نے یہ دعاپڑھی:
((لا إلَهَ إلّا اللّٰہُ واللّٰہُ أكْبَرُ،لا إلَهَ إلّا اللّٰہُ وحدَهُ،لا إلَهَ إلّا اللّٰہُ وحدَهُ لا شريكَ لَهُ،لا إلَهَ إلّا اللّٰہُ لَهُ الملكُ ولَهُ الحمدُ،لا إلَهَ إلّا اللّٰہُ ولا حولَ ولا قوَّةَ إلّا باللّٰہِ ‘‘مَن قالَ في مرضِهِ ثمَّ ماتَ لم تَطعمهُ النّارُ))۔[1]
اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے،اللہ واحد کے علاوہ کوئی معبود بر حق نہیں،اللہ وحدہ لاشریک کے سوا کوئی معبود برحق نہیں،اللہ کے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں،اسی کی بادشاہت اور اسی کے لئے تمام تعریفیں ہیں،اللہ کے سوا کوئی معبود بر حق نہیں،اور نہ ہی اللہ کے بغیر کوئی قوت اور تصرف و اختیار۔
جس نے مرض الموت میں یہ دعا پڑھی اور پھر وفات پاگیا‘ جہنم کی آگ
[1] جامع ترمذی،وابن ماجہ و صحیح ابن حبان بحوالہ موارد ‘ حدیث (۲۳۲۵) اور شیخ البانی نے اسے صحیح ترمذی (۳/۱۵۲) اور صحیح ابن ماجہ (۲/۳۱۷) میں صحیح قرار دیا ہے۔