کتاب: کلمہ طیبہ مفہوم فضائل - صفحہ 39
(۷) ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((ما قال عبدٌ لا إلهَ إلّا اللّٰہُ قطُّ مخْلِصًا إلّا فُتِحَتْ له أبوابُ السماءِ حتى تُفْضِيَ إلى العرشِ ما اجتَنَبَ الكبائرَ))[1] جب بھی کوئی بندہ اخلاص کے ساتھ ’ لاإلٰہ إلا اللہ‘‘ کہتا ہے اُس (کلمہ) کے لئے آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں یہاں تک کہ وہ عرش الٰہی تک جاپہنچتا ہے‘ بشرطیکہ بندہ کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرتا رہے۔ (۸) جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: ((إن من أفضَلُ الدُّعاءِ الحمدُ للّٰہِ،وأفضلُ الذِّكرِ لا إلهَ إلّا اللّٰہُ))۔[2]
[1] ترمذی ‘حدیث (۳۸۴۲) اور شیخ البانی نے صحیح ترمذی (۳/۱۸۴/۲۸۳۹) میں صحیح قراردیا ہے۔ [2] ترمذی‘ ۵/۴۶۲ وابن ماجہ ۲/۴۹۱۲،ومستدرک حاکم اور انہوں نے صحیح قرار دیا ہے اور امام ذہبی نے ان کی موافقت فرمائی ہے‘۱/۵۰۳،نیز دیکھئے: صحیح الجامع ۱/۳۶۲۔