کتاب: کلمہ طیبہ مفہوم فضائل - صفحہ 34
اللہ واحد ہے‘اس کے سوا تمام معبودان باطل ہیں اور ان کی عبادت بھی باطل ہے،اور ’’لا إلٰہ إلا اللہ‘‘ کے دونوں رکنوں کا یہی تقاضہ ہے۔[1]
مبحث چہارم:’’لا إلٰہ إلا اللہ‘‘ کے فضائل
کلمۂ توحیدکے بڑے عظیم فضائل ہیں جن کا شمار ممکن نہیں،جس نے صدق دل سے اس کلمہ کو پڑھا اور اس کے تقاضہ کے مطابق عمل کیا‘ یہ کلمہ دنیا و آخرت میں اس کی سعادت ونیک بختی کا باعث ہے۔ اور جس نے اسے جھوٹے طور پرپڑھا‘ دنیا میں تو اس کے جان و مال کی حفاظت ہوگی لیکن آخرت میں اس کا حساب اللہ عزوجل کے ذمہ ہے۔
کلمۂ توحید کے چند فضائل بطور مثال حسب ذیل ہیں:
(۱) معاذ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((مَن كان آخِرُ كلامِهِ لا إلهَ إلّا اللّٰہُ دخَل الجَنَّةَ))[2]
[1] دیکھئے: معنیٰ لا إلٰہ إلا اللہ،از شیخ صالح فوزان،ص ۱۶ و فتاویٰ ابن عثیمین ۶/۶۶۔
[2] سنن ابو داود ۳/۱۹۰ حدیث(۳۱۱۶)و مستدرک حاکم،نیزاسے صحیح قرار دیا ہے اور امام ذہبی نے ان کی موافقت فرمائی ہے‘۱/۳۵۱،اور شیخ البانی نے صحیح ابو داو د(۲/۶۰۲) میں صحیح قرار دیا ہے۔