کتاب: کلمہ طیبہ مفہوم فضائل - صفحہ 32
مبحث سوم:’’لا إلٰہ إلا اللہ‘‘ کے ارکان
پہلا رکن:نفی:یعنی اللہ کے سوا تمام مخلوقات سے الوہیت کی نفی‘ خواہ کوئی بھی ہو۔
دوسرا رکن:اثبات:یعنی تمام مخلوقات کو چھوڑ کر صرف اللہ واحد کے لئے الوہیت کا اثبات،کیونکہ اللہ عزوجل ہی معبود حقیقی ہے ‘ اس کے سوا تمام معبودان باطل ہیں۔[1]
ارشاد باری ہے:
﴿ذَلِکَ بِأَنَّ اللّٰہَ ھُوَ الْحَقُّ وَأَنَّ مَا یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہِ الْبَاطِلُ وَأَنَّ اللّٰہَ ھُوَ الْعَلِيُّ الْکَبِیْرُ﴾[2]
یہ سب اس لئے کہ اللہ ہی حق ہے،اور اس کے سوا جسے بھی یہ پکارتے ہیں وہ باطل ہے،اور بے شک اللہ ہی بلندی والا کبریائی والا ہے۔
علماء کرام نے کلمۂ توحید ’’لا إلٰہ إلا اللہ‘‘ کی ترکیب اس طرح کی ہے:
[1] دیکھئے: فتح المجید،ص ۴۷ وتیسیر العزیز الحمید،ص ۷۷ ومعنیٰ لا إلٰہ إلا اللہ از علامہ صالح بن فوزان الفوزان،ص ۱۶۔
[2] سورۃلقمان: ۳۰۔