کتاب: کلمہ طیبہ مفہوم فضائل - صفحہ 30
یہ وہ لوگ ہیں کہ جب ان سے کہاجاتاہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو یہ سرکشی کرتے ہیں۔ اور کہتے ہیں کہ کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک دیوانے شاعر کی بات پر چھوڑ دیں ؟ چنانچہ کلمۂ ’’لاإلٰہ إلا اللہ‘‘ اس بات کامتقاضی ہے کہ اللہ کے سوا حقیقی معبود کوئی نہیں ‘ اور اللہ کے علاوہ کی الوہیت سب سے بڑا باطل اور اسے ثابت کرنا سب سے بڑا ظلم ہے،لہٰذا جس طرح غیر اللہ کے لئے الوہیت صحیح اور درست نہیں اسی طرح اللہ کے سوا عبادت کا مستحق بھی کوئی نہیں۔چنانچہ یہ کلمہ دو باتوں پر مشتمل ہے ‘ ایک اللہ کے علاوہ سے الوہیت کی نفی اور دوسری صرف اللہ وحدہ لا شریک کے لئے الوہیت کا اثبات،جس کا لازمی تقاضہ یہ ہے کہ صرف اللہ واحد کومعبود سمجھنا امر واجب او راس کے ساتھ کسی غیر کو معبود بنانا منع ہے۔۔۔ اللہ کی الوہیت میں محبت ‘ خضوع اور اللہ وحدہ لا شریک کے لئے تسلیم و انقیاد کے ذریعہ دل سے صادر ہونے والی عبادت کی تمام قسمیں داخل ہیں:[1] کیونکہ وہی وہ معبود بر حق جس کے لئے محبت و احترام‘ رجوع و انابت‘ اکرام وتعظیم‘ ذلت و انکساری‘خشوع و خضوع‘ خوف و رجاء اور اعتماد وتوکل کے ذریعہ
[1] دیکھئے: تیسیر العزیز الحمید ص ۷۳۔