کتاب: کلمہ طیبہ مفہوم فضائل - صفحہ 280
اولاً:اجمالی طور پر: ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿ھُوَ الَّذِيْ خَلَقَ لَکُمْ مَّا فِيْ الْأَرْضِ جَمِیْعاً﴾[1] وہ اللہ کی ذات ہے جس نے تمہارے لئے زمین کی ساری چیزیں پیدافرمائیں۔ نیز ارشاد ہے: ﴿أَلَمْ تَرَوْا أَنَّ اللّٰہَ سَخَّرَ لَکُمْ مَّا فِيْ السَّمَاوَاتِ وَمَا فِيْ الْأَرْضِ وَأَسْبَغَ عَلَیْکُمْ نِعَمَہُ ظَاھِرَۃً وَّبَاطِنَۃً﴾[2] کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کی ہر چیز کو تمہارے لئے مسخر کر دیا ہے،اور تمہیں اپنی ظاہری وباطنی نعمتیں بھر پور دے رکھی ہیں۔ نیز ارشاد ہے: ﴿وَسَخَّرَ لَکُمْ مَّا فِيْ السَّمَاوَاتِ وَمَا فِيْ الْأَرْضِ جَمِیْعاً مِّنْہُ
[1] سورۃ البقرۃ: ۲۹ [2] سورۃ لقمان:۲۰۔