کتاب: کلمہ طیبہ مفہوم فضائل - صفحہ 27
دیجئے کہ صرف اللہ ہی تمام چیزوں کا خالق ہے،وہ اکیلا ہے اور زبردست غالب ہے۔
نیز ارشاد ہے:
﴿قُلْ إِنَّمَا أَنَا مُنذِرٌ ۖ وَمَا مِنْ إِلَـٰهٍ إِلَّا اللّٰہُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ ﴿٦٥﴾ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا الْعَزِيزُ الْغَفَّارُ﴾[1]
کہہ دیجئے کہ میں تو صرف خبر دار کرنے والا ہوں اور بجز اللہ و احد غالب کے اور کوئی لائق عبادت نہیں۔ جو پروردگار ہے آسمانوں کااور زمین کااور جو کچھ ان کے درمیان ہے ‘ وہ زبردست اور بڑا بخشنے والاہے۔
نیز ارشاد ہے:
﴿إِنَّ هَـٰذَا لَهُوَ الْقَصَصُ الْحَقُّ ۚ وَمَا مِنْ إِلَـٰهٍ إِلَّا اللّٰہُ ۚ وَإِنَّ اللّٰہَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ﴾[2]
یقینا صرف یہی سچا بیان ہے اور کوئی معبود بر حق نہیں بجز اللہ تعالیٰ کے
[1] سورۃ ص:۶۵،۶۶۔
[2] سورۃ آل عمران: ۶۲۔