کتاب: کلمہ طیبہ مفہوم فضائل - صفحہ 23
وہ لوگ بھی قطعاً کافر ہو گئے جنہوں نے کہا‘ اللہ تین میں کا تیسرا ہے،در اصل سوائے اللہ کے کوئی معبود نہیں۔ اگر یہ لوگ اپنے قول سے باز نہ رہے تو ان میں سے جو کفر پر رہیں گے‘ انہیں المناک عذاب ضرور پہنچے گا۔ نیز ارشاد ہے: ﴿قُلْ یَا أَھْلَ الْکِتَابِ تَعَالَوْا إِلیٰ کَلِمَۃٍ سَوَائٍ بَیْنَنَا وَبَیْنَکُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا اللّٰہَ وَلَانُشْرِکَ بِہِ شَیْئاً وَّلَا یَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضاً أَرْبَاباً مِّنْ دُوْنِ اللّٰہِ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُوْلُوْا اشْھَدُوْا بِأَنَّا مُسْلِمُوْنَ﴾[1] آپ کہہ دیجئے کہ اے اہل کتاب(یہود ونصاریٰ)!اس انصاف والی بات کی طرف آئو جو ہم میں تم میں برابر ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں،اور نہ اس کے ساتھ کسی کو شریک کریں،اور نہ اللہ کو چھوڑ کر ہم میں کا بعض بعض کو رب بنائے،اور اگر وہ منہ پھیر لیں تو تم کہہ دو کہ گواہ رہو ہم مسلمان ہیں۔
[1] سورۃ آل عمران: ۶۴۔