کتاب: کلمہ طیبہ مفہوم فضائل - صفحہ 21
ہے،ورنہ ہر معبود اپنی مخلوق کو لئے لئے پھرتا،اور ہر ایک دوسرے پر چڑھ دوڑتا،اللہ کی ذات پاک اور بے نیاز ہے ان تمام اوصاف سے جن سے یہ متصف کرتے ہیں۔
نیز ارشاد ہے:
﴿أَمِ اتَّخَذُوْا آلِھَۃً مِّنَ الْأَرْضِ ھُمْ یُنْشِرُوْنَ لَوْ کَانَ فِیْھِمَا آلِھَۃٌ إِلاَّ اللّٰہُ لَفَسَدَتَا فسُبْحَانَ اللّٰہِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا یَصِفُوْنَ﴾[1]
کیا ان لوگوں نے زمین سے جنھیں معبود بنا رکھا ہے وہ زندہ کرتے ہیں،اگر آسمان وزمین میں اللہ کے سوا اور بھی معبود ہوتے تو یہ دونوں درہم برہم ہو جاتے،پس اللہ تعالیٰ عرش کا رب ہر اس وصف سے پاک ہے جو یہ مشرکین بیان کرتے ہیں۔
نیز ارشاد ہے:
﴿وَإِلَـٰهُكُمْ إِلَـٰهٌ وَاحِدٌ ۖ لَّا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَـٰنُ الرَّحِيمُ﴾[2]
[1] سورۃ الانبیاء:۲۱،۲۲۔
[2] سورۃ البقرۃ: ۱۶۳۔