کتاب: کلمہ طیبہ مفہوم فضائل - صفحہ 20
اور آپ ہمارے ان رسولوں سے پوچھئے جنھیں ہم نے آپ سے پہلے بھیجا تھا کہ کیا ہم نے رحمن کے علاوہ اور معبود مقرر کئے تھے جن کی عبادت کی جائے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿ذَلِکَ بِأَنَّ اللّٰہَ ھُوَ الْحَقُّ وَأَنَّ مَا یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہِ ھو الْبَاطِلُ وَأَنَّ اللّٰہَ ھُوَ الْعَلِيُّ الْکَبِیْرُ﴾[1] یہ سب اس لئے کہ اللہ ہی حق ہے،اور اس کے سوا جسے بھی یہ پکارتے ہیں وہ باطل ہے،اور بے شک اللہ ہی بلندی والا کبریائی والا ہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿مَا اتَّخَذَ اللّٰہُ مِنْ وَّلَدٍ وَّمَا کَانَ مَعَہُ مِنْ إِلٰہٍ إِذاً لَّذَھَبَ کُلُّ إِلٰہٍ بِمَا خَلَقَ وَلَعَلَا بَعْضُھُمْ عَلَیٰ بَعْضٍ سُبْحَانَ اللّٰہِ عَمَّا یَصِفُوْنَ﴾[2] اللہ تعالیٰ نے کوئی بیٹا نہیں بنایا ہے،اور نہ اس کے ساتھ کوئی اور معبود
[1] سورۃ الحج:۶۲۔ [2] سورۃ المؤمنون:۹۱۔