کتاب: کلمہ طیبہ مفہوم فضائل - صفحہ 196
اور یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی امت کے ساتھ خیر خواہی ہی تھی کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی موت کا وقت آیا تو آپ نے فرمایا:
((لعنۃ اللّٰہ علی الیھود والنصاریٰ اتخذوا قبور أنبیائھم مساجد‘‘ قالت عائشۃ رضي اللّٰہ عنھا:یحذر ما صنعوا)) [1]
اللہ کی لعنت ہو یہود ونصاریٰ پر جنھوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا،عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہود ونصاریٰ کے عمل سے ڈرا رہے تھے۔
اور وفات سے پانچ روز قبل فرمایا:
((ألا و إن من کان قبلکم کانوا یتخذون قبور أنبیائھم و صالحیھم مساجد،ألا فلا تتخذوا القبور مساجد،فإني أنھاکم عن ذلک)) [2]
[1] بخاری مع فتح الباری،کتاب الصلاۃ،باب: حدثنا ابو الیمان،۱/۵۳۲،۳/۲۰۰،۶/۴۹۴،۷/۱۸۶،۸/۱۴۰،۱۰/۲۷۷،ومسلم،کتاب المساجد ومواضع الصلاۃ،باب النھي عن بناء المساجد علی القبور واتخاذ الصور فیھا،۱/۳۳۷۔
[2] مسلم،کتاب المساجد ومواضع الصلاۃ،باب النھي عن بناء المساجد علی القبور،۱/۳۷۷۔