کتاب: کلمہ طیبہ مفہوم فضائل - صفحہ 171
جبریل علیہ السلام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا:
((رغم أنف عبد-أو بعد- ذکرت عندہ فلم یصل علیک،فقال صلی اللّٰہ علیہ وسلم:آمین)) [1]
اُس شخص کی ناک خاک آلود ہو -یاوہ اللہ کی رحمت سے دور ہو-جس کے پاس آپ کا ذکرہو اور وہ آپ پر درود نہ بھیجے! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:آمین۔
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((ما من أحد یسلم علي إلا رد اللّٰہ علي روحي حتی أرد علیہ السلام)) [2]
جو شخص بھی مجھے سلام بھیجتا ہے‘ اللہ مجھ پر میری روح لوٹا دیتا ہے‘یہاں تک کہ میں اس کے سلام کا جواب دیتا ہوں۔
[1] صحیح ابن خزیمہ ۳/۱۹۲،ومسند احمد ۲/۲۵۴،شیخ ارنؤوط نے جلاء الافہام کی تحقیق میں اسے صحیح قرار دیا ہے۔
[2] سنن ابو داود ۲/۲۱۸،حدیث(۲۰۴۱)،شیخ البانی نے اسے صحیح ابو داود(۱/۲۸۳) میں حسن قرار دیا ہے۔