کتاب: کلمہ طیبہ مفہوم فضائل - صفحہ 170
بخیل درحقیقت وہ شخص ہے جس کے پاس میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔
نیزرشادفرمایا:
((ما جلس قوم مجلساً لم یذکروا اللّٰہ فیہ ولم یصلوا علی نبیھم إلا کان علیھم ترۃ،فإن شاء عذبھم وإن شاء غفر لھم)) [1]
جو لوگ بھی کسی کام کے لئے بیٹھیں ‘ اور اس میں اللہ کا ذکر نہ کریں نہ ہی اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجیں ‘ یقینا وہ کسی نہ کسی نقصان کا شکار ہوں گے‘ اب اللہ چاہے تو انہیں عذاب دے اور چاہے تو بخش دے۔
نیز ارشادفرمایا:
((إن للّٰہ ملائکۃ سیاحین في الأرض یبلغوني من أمتي السلام)) [2]
بے شک اللہ کے کچھ فرشتے زمین میں گشت کرتے رہتے ہیں،جو میری امت کا سلام مجھ تک پہنچاتے ہیں۔
[1] جامع ترمذی،دیکھئے: صحیح ترمذی ۳/۱۴۰۔
[2] سنن نسائی،شیخ البانی نے صحیح سنن نسائی (۱/۲۴۱) میں اسے صحیح قرار دیا ہے۔