کتاب: کلمہ طیبہ مفہوم فضائل - صفحہ 169
اُن پر درود بھیجو اور خوب سلام بھیجو۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
((۔۔ من صلی علي صلاۃ صلی اللّٰہ علیہ بھا عشراً)) [1]
جو مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے اللہ اس کے بدلہ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔
نیز ارشاد ہے:
((لا تجعلوا بیوتکم قبوراً ولا تجعلوا قبري عیداً،وصلّوا علي فإن صلاتکم تَبْلُغُني حیث کنتم )) [2]
اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ اورمیری قبر کو عید (میلا ) نہ بناؤ،اور مجھ پر درود بھیجتے رہو کیونکہ تمہارا درودمجھے پہنچتا ہے تم جہاں کہیں بھی ہو۔
نیز ارشادفرمایا:
((البخیل من ذکرت عندہ فلم یصل علي)) [3]
[1] صحیح مسلم،بروایت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما،۱/۲۸۸۔
[2] سنن ابو داود،۲/۲۱۸،مسند احمد ۲/۳۶۷،نیز دیکھئے: صحیح سنن ابو داود،۱/۳۸۳۔
[3] جامع ترمذی،۵/۵۵۱،اور دیگر ائمہ حدیث،نیز دیکھئے: صحیح ترمذی ۳/۱۷۷۔