کتاب: کلمہ طیبہ مفہوم فضائل - صفحہ 164
جو شخص اللہ کو رب مان کر،اسلام کو دین مان کر اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو رسول مان کر راضی و خوش ہوگیا اسے ایمان کی چاشنی مل گئی۔ نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( ثلاث من کن فیہ وجد بھن حلاوۃ الإیمان:من کان اللّٰہ ورسولہ أحب إلیہ مما سواھما،وأن یحب المرء لا یحبہ إلا للّٰہ،وأن یکرہ أن یعود في الکفر بعد أن أنقذہ اللّٰہ منہ کما یکرہ أن یقذف في النار)) [1] تین خصلتیں جس شخص میں ہوں گی وہ ان کے سبب ایمان کی چاشنی پالے گا:جس شخص کے نزدیک اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہوجائیں اور یہ کہ وہ کسی شخص سے محض اللہ کے لئے محبت کرے،اور یہ کہ وہ کفر میں پلٹ کرجانا - جبکہ اللہ نے اسے اس سے نجات دیدی ہے- ایسے ہی ناپسند کرے جیسے اسے جہنم کی آگ میں ڈالا جانا ناپسند ہے۔ اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ جسے ان باتوں کی توفیق دے گا اسے
[1] صحیح بخاری مع فتح الباری ۱/۷۲،وصحیح مسلم ۱/۶۶،اس کی تخریج ص (۸۸) میں گزر چکی ہے۔