کتاب: کلمہ طیبہ مفہوم فضائل - صفحہ 163
سے بھی زیادہ عزیز ہیں ! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’الآن یا عمر‘‘ اے عمر! محبت کا حق اب ادا ہوا۔[1] عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا:اے اللہ کے رسول! آپ اس شخص کے بارے میں کیا فرماتے ہیں جو کچھ لوگوں سے محبت کرتا ہو اور اُن سے نہ مل سکے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((المرء مع من أحب))[2] آدمی اُن لوگوں کے ساتھ ہوگا جن سے وہ محبت کرتا ہے۔ عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ((ذاق طعم الإیمان من رضي باللّٰہ رباً،وبالإسلام دیناً،وبمحمد رسولاً))[3]
[1] صحیح بخاری مع فتح الباری ۱۱/۵۲۳۔ [2] صحیح بخاری مع فتح الباری ۱۰/۵۵۷۔ [3] صحیح مسلم ۱/۶۲۔