کتاب: کلمہ طیبہ مفہوم فضائل - صفحہ 161
جنہیں تم پسند کرتے ہو‘ تمہیں اللہ سے اور اس کے رسول سے اور اللہ کی راہ میں جہاد سے زیادہ عزیزہیں ‘ تو تم انتظار کرو کہ اللہ اپنا عذاب لے آئے اللہ تعالیٰ فاسقوں کو ہدایت نہیں دیتا۔
انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( لا یؤمن أحدکم حتی أکون أحب إلیہ من ولدہ ووالدہ والناس أجمعین)) [1]
تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا‘ جب تک کہ میں اس کے نزدیک اُس کی اولاد اور اس کے باپ اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں۔
حدیث میں ثابت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا ثواب جنت میں آپ کی رفاقت ہے‘ چنانچہ ایک شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے قیامت کے بارے میں سوال کیا‘ تو آپ نے اس سے پوچھا:تم نے قیامت کے لئے کیا تیاری کررکھی ہے؟اُس نے جواب دیا:اے اللہ کے رسول ! میں نے اس کے لئے کوئی بہت زیادہ روزہ‘ نماز اور صدقہ وغیرہ تو نہیں اکٹھا کیا ہے‘ البتہ اتنا ضرور ہے کہ میں
[1] صحیح بخاری مع فتح الباری ۱/۵۸ حدیث،(۱۵) وصحیح مسلم ۱/۶۷۔