کتاب: کلمہ طیبہ مفہوم فضائل - صفحہ 160
سے بچنا واجب ہے‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
((فمن رغب عن سنتي فلیس مني)) [1]
جس نے میری سنت سے منہ موڑا وہ مجھ سے نہیں۔
۴- نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اہل و عیال‘ بال بچوں ‘ باپ اور تمام لوگوں سے زیادہ محبت کرنا‘ اللہ عزوجل کا ارشاد ہے:
﴿قُلْ إِن كَانَ آبَاؤُكُمْ وَأَبْنَاؤُكُمْ وَإِخْوَانُكُمْ وَأَزْوَاجُكُمْ وَعَشِيرَتُكُمْ وَأَمْوَالٌ اقْتَرَفْتُمُوهَا وَتِجَارَةٌ تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَمَسَاكِنُ تَرْضَوْنَهَا أَحَبَّ إِلَيْكُم مِّنَ اللّٰہِ وَرَسُولِهِ وَجِهَادٍ فِي سَبِيلِهِ فَتَرَبَّصُوا حَتَّىٰ يَأْتِيَ اللّٰہُ بِأَمْرِهِ ۗ وَاللّٰہُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَاسِقِينَ﴾[2]
آپ کہہ دیجئے کہ اگر تمہارے باپ اور تمہارے لڑکے اور تمہارے بھائی اور تمہاری بیویاں اور تمہارے کنبے قبیلے اور تمہارے کمائے ہوئے مال اور وہ تجارت جس کی کمی سے تم ڈرتے ہو اور وہ حویلیاں
[1] صحیح بخاری مع فتح الباری ۹/۱۰۴ حدیث (۵۰۶۳)۔
[2] سورۃ التوبہ: ۲۴۔