کتاب: کلمہ طیبہ مفہوم فضائل - صفحہ 159
لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ۗ وَاللّٰہُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ﴾[1]
آپ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کہہ دیجئے کہ اگر تمہیں اللہ سے محبت ہے تو میری پیروی کرو،اللہ تم سے محبت فرمائے گا اور تمہارے گناہوں کو بخش دے گا۔
نیز ارشاد ہے:
﴿لَّقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللّٰہِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَن كَانَ يَرْجُو اللّٰہَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ وَذَكَرَ اللّٰہَ كَثِيرًا﴾[2]
یقینا تمہارے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں عمدہ نمونہ موجود ہے‘ ہر اس شخص کے لئے جو اللہ تعالیٰ کی اور قیامت کے دن کی توقع رکھتا ہے،اور کثرت سے اللہ تعالیٰ کو یاد کرتا ہے۔
نیز ارشاد ہے:
﴿وَاتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ﴾[3]
اورتم انہی کی اتباع کرو تاکہ ہدایت یاب ہو جاؤ۔
لہٰذا آپ کے طریقہ پر چلنا‘ آپ کی سنت کو لازم پکڑنا اور آپ کی مخالفت
[1] سورۃ آل عمران: ۳۱۔
[2] سورۃ الاحزاب:۲۱۔
[3] سورۃ الاعراف: ۱۵۸۔