کتاب: کلمہ طیبہ مفہوم فضائل - صفحہ 157
((من أطاعني فقد أطاع اللّٰہ،و من عصاني فقد عصا اللّٰہ)) [1] جس نے میری اطاعت کی درحقیقت اس نے اللہ کی اطاعت کی‘ اور جس میری نافرمانی کی‘ حقیقت میں اس نے اللہ کی نافرمانی کی۔ نیز انہی سے مروی ہے‘ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( کل الناس یدخل الجنۃ إلا من أبی،قالوا:یا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ! ومن یأبی؟ قال:من أطاعني دخل الجنۃ ومن عصاني فقد أبی)) [2] سارے لوگ جنت میں جائیں گے سوائے اس کے جو انکار کرے،صحابہ نے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کون انکار کرے گا؟ آپ نے فرمایا:جس نے میری اطاعت کی وہ جنت میں داخل ہوگا اورجس نے میری نافرمانی کی اُس نے انکار کیا۔ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
[1] صحیح بخاری مع فتح الباری،۱۳/۱۱۱ حدیث (۷۱۳۷)۔ [2] صحیح بخاری مع فتح الباری،۱۳/۲۴۹حدیث (۷۲۸۰)۔