کتاب: کلمہ طیبہ مفہوم فضائل - صفحہ 156
یادرکھو ! اللہ اور اس کے رسول کی جوبھی نافرمانی کرے گاوہ صریح گمراہی میں پڑے گا۔
نیز ارشاد ہے:
﴿وَمَن يُطِعِ اللّٰہَ وَرَسُولَهُ يُدْخِلْهُ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ وَذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ﴿١٣﴾ وَمَن يَعْصِ اللّٰہَ وَرَسُولَهُ وَيَتَعَدَّ حُدُودَهُ يُدْخِلْهُ نَارًا خَالِدًا فِيهَا وَلَهُ عَذَابٌ مُّهِينٌ﴾[1]
جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا ‘ اللہ اسے ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی‘ وہ ان میں ہمیش رہے گا‘ اور یہی سب سے بڑی کامیابی ہے۔اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کرے اور اس کی مقررہ حدوں سے آگے نکلے اللہ اسے جہنم میں ڈال دے گا جس میں وہ ہمیشہ رہے گا‘ ایسوں ہی کے لئے رسوا کن عذاب ہے۔
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
[1] سورۃ النساء:۱۳،۱۴۔