کتاب: کلمہ طیبہ مفہوم فضائل - صفحہ 154
نہ پھیرو دراں حالیکہ تم سن رہے ہو۔ نیز ارشاد ہے: ﴿وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانتَهُوا ۚ وَاتَّقُوا اللّٰہَ ۖ إِنَّ اللّٰہَ شَدِيدُ الْعِقَابِ﴾ [1] اور تمہیں جو کچھ رسول دیں اسے لے لو،اور جس سے روکیں رک جاؤ اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو،یقینا اللہ تعالیٰ سخت عذاب والا ہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿قُلْ أَطِيعُوا اللّٰہَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ ۖ فَإِن تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَيْهِ مَا حُمِّلَ وَعَلَيْكُم مَّا حُمِّلْتُمْ ۖ وَإِن تُطِيعُوهُ تَهْتَدُوا﴾[2] آپ کہہ دیجئے! اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو‘ اور اگر تم اعراض کروگے تو رسول صرف اس چیز کا ذمہ دارہے جو اسے سونپا گیا ہے اور تم اس چیز کے جوابدہ ہو جو تم پر لازم کیا گیا ہے‘ اور اگر تم اُس کی اطاعت کروگے ہدایت یاب ہوگے۔
[1] سورۃ الحشر:۷۔ [2] سورۃ النور:۵۴۔