کتاب: کلمہ طیبہ مفہوم فضائل - صفحہ 126
میں ان کا احاطہ تو نہیں کرسکتا‘ البتہ ان میں سے بطور مثال مختصراً حسب ذیل نو قسموں کے ذکر پر اکتفا کروں گا۔
پہلی قسم:آسمانی معجزات:
۱- معجزۂ شق القمر:یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت پر دلالت کرنے والے بنیادی معجزات میں سے ہے‘ چنانچہ جب اہل مکہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات کا مطالبہ کیا کہ آپ انہیں کوئی نشانی (معجزہ) دکھائیں ‘ تو آپ نے انہیں چاند کے دو ٹکڑے کرکے دکھایا ‘ یہاں تک کہ لوگوں نے کوہ حرا کو اُن دونوں ٹکڑوں کے درمیان دیکھا([1])،ارشاد باری ہے:
﴿اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانشَقَّ الْقَمَرُ ﴿١﴾ وَإِن يَرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا وَيَقُولُوا سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ﴾[2]
قیامت قریب آگئی اور چاند پھٹ گیا۔ یہ اگر کوئی معجزہ دیکھتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ یہ پہلے سے چلا آتا ہوا جادوہے۔
[1] صحیح بخاری مع فتح الباری ‘ کتاب مناقب الانصار‘ باب انشقاق القمر۷/۱۸۲،۶/۶۳۱،۸/۶۱۷ وصحیح مسلم‘ کتاب صفات المنافقین‘ باب انشقاق القمر۴/۲۱۵۹۔
[2] سورۃ القمر: ۱،۲۔