کتاب: کلمہ طیبہ مفہوم فضائل - صفحہ 125
آخر آج سے چودہ سو پندرہ سال ([1])پہلے یہ غیب کی باتیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو کس نے بتائیں ؟ یہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ قرآن کریم اللہ کا کلام ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سچے رسول ہیں۔
اس سائنسی اعجاز کا انکشاف زمین ‘آسمان‘سمندر‘ صحراء‘ انسان‘ حیوان‘ نباتات ‘ درخت کیڑوں مکوڑوں وغیرہ سب میں ہوا‘ یہاں اس سلسلہ کی متعدد مثالیں ذکر کرنے کی گنجائش نہیں۔[2]
دوسرا مطلب:نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حِسّی معجزات
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خارق عادت حسی و ظاہری معجزات بہت زیادہ ہیں،[3]
[1] یہ تاریخ مولف حفظہ اللہ نے اصل کتاب کی تالیف کے وقت لکھی تھی۔(مترجم)
[2] قرآن کریم کے سائنسی اعجاز کی بکثرت مثالوں کے لئے ملاحظہ فرمائیں : مناہل العرفان فی علوم القرآن از زرقانی ۲/۲۷۸تا۲۸۴،و کتاب الایمان‘از عبد المجید زندانی ص ۵۵تا ۵۹،نیز کتاب التوحید از زندانی ۱/۷۴تا ۷۷۔
[3] شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’ میں نے تقریباً ایک ہزار معجزات اکٹھا کئے ہیں ‘‘ دیکھئے: الفرقان بین اولیاء الرحمن واولیاء الشیطان‘ از ابن تیمیہ ص ۱۵۸۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات بارہ سو سے زیادہ ہیں ‘ ان کی تعداد تین ہزار بھی بتائی گئی ہے‘ دیکھئے: فتح الباری ۶/۵۸۳۔