کتاب: کلمہ طیبہ مفہوم فضائل - صفحہ 11
فصل اول:شہادت ’’لاإلٰہ إلا اللہ‘‘ کی حقیقت
مبحث اول:کلمہ’’لا إلٰہ إلا اللہ‘‘ کا مقام و مرتبہ
’’لا إلہ إلا اللہ‘‘ ایک ایسا کلمہ ہے جس کے دم سے زمین و آسمان قائم ہیں اور اسی کے لئے پوری کائنات کی تخلیق ہوئی ہے،اللہ عزوجل کا ارشاد ہے:
﴿وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ﴾۔[1]
میں نے جن و انس کو محض اپنی عبادت کے لئے پیدا کیاہے۔
اسی کے لئے دنیا و آخرت کی پیدا ئش ہوئی ہے ‘ اسی کے لئے اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول بھیجے ہیں،اپنی کتابیں اتاری ہیں اور اپنے احکامات نازل فرمائے ہیں،ارشاد ہے:
﴿وَمَا أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ مِن رَّسُولٍ إِلَّا نُوحِي إِلَيْهِ أَنَّهُ لَا إِلَـٰهَ
[1] سورۃ الذاریات: ۵۶۔