کتاب: کلمہ طیبہ مفہوم فضائل - صفحہ 10
میں نے اس رسالہ میں اہل سنت وجماعت کا منہج اپنایا ہے،میں اللہ عزوجل سے دعا گو ہوں کہ وہ اسے مبارک‘اپنی ذات کے لئے خالص اور اس کے مولف ‘ قاری اور طابع وناشر کو نعمت بھری جنتوں سے قریب کرنے والا بنائے،اور اس سے مجھے میری زندگی میں اور مرنے کے بعد نفع پہنچائے اور جس شخص تک بھی یہ کتاب پہنچے اس کے لئے نفع بخش بنائے‘ وہ سب سے بہتر ذات ہے جس سے مانگا جائے اور انتہائی کریم ہے جس سے امید وابستہ کی جائے،وہی ہمارے لئے کافی اور بہترین کارساز ہے اور تمام تعریفیں اللہ دونوں جہاں کے رب کے لئے لائق وزیباہیں۔
وصلی اللّٰہ وسلم علی نبینا محمد وعلی آلہ وأصحابہ،ومن تبعھم باحسان إلی یوم الدین۔
سعید بن علی بن وہف القحطانی
بروز ہفتہ مطابق ۱۷/۱۰/۱۴۱۵ھ۔