کتاب: جنات و جادو کا علاج ( جو آپ خود کر سکتے ہیں ) - صفحہ 56
بہنے نہ دیں بلکہ کسی ٹب و غیرہ میں محفوظ کرلیں اور وہ مریض کے پیچھے سے اچانک اسکے سر پر ڈال دیں گویا کہ وہ اس پانی سے تر ہوجائے ۔ ایسا کرنے سے نظرِ بد بِاِذْنِ اللّٰہِ جاتی رہے گی۔[1] یہ چونکہ ایک نازک سا مسئلہ ہے۔ لہٰذا اِسے خوش اسلوبی سے حل کریں تاکہ جس سے نہانے کا مطالبہ کیا جائے ،وہ بگڑ نہ جائے ،ویسے جس سے یہ مطالبہ کیا جائے اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم فرمایا ہے کہ وہ انکار نہ کرے بلکہ غسل کرلے۔ ([2])اگر کوئی شخص اس سلسلہ میں معروف ہوکہ اسکی نظر لگ جاتی ہے اور نہانے کا کہنے پر وہ نہانے سے بھی انکار کرے تو ایسے شخص کے بارے میںحکم ہے کہ حاکمِ وقت سے شکایت کرکے اُسے اپنے گھر سے باہر نہ نکلنے کا پابند کروادیا جائے اور اسکی روزی روٹی کا ذمہ حکومت اٹھا لے ۔قاضی عیاض ، امام نووی اور علّامہ ابن قیم کے علاوہ اکثر فقہاء نے یہی رائے اختیار کی ہے۔ [3] نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اِسی سلسلہ میں ایک صحابی کوغسل کروایا تھا۔[4] ۲۔ نظرِ بد کا دَم اور دعائیں : ۱- ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوگئے تو حضرت جبرائیل علیہ السلام نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ دعاء پڑھ کر دَم کیا: (( بِسْمِ اللّٰہِ یُبْرِیْکَ، وَ مِنْ کُلِّ دَائٍ یَشْفِیْکَ وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ، وَ مِنْ کُلِّ ذِیْ عَیْنٍ)) ۔[5]
[1] ابو داؤد ۴؍۹،نسائی ، ابن ماجہ ، بیہقی ۹؍۲۵۲ ،موطا امام مالک ، مسند احمد ، ابن حبان ، جامع الاصول لابن اثیر ۷؍۵۸۴ ، حدیث : ۵۷۴۰ ، صحیح الجامع ۲؍۴؍۳۷ ، حدیث : ۳۹۰۸ (قدیم ایڈیشن) ۳؍۷۴۳ ، حدیث : ۴۰۲۰ (جدید ایڈیشن) زاد المعاد ۴؍۱۶۳ [2] صحیح مسلم ۴؍۱۷۱۹ ، حدیث : ۲۱۸۸ [3] زاد المعاد۴؍۱۶۸ ، شرح مسلم نووی ۱۴؍۱۷۳ ، عمدۃ القاری ۱۷؍۴۰۵ [4] نسائی ، ابن ماجہ، موطأ امام مالک ، ابن حبان ، جامع الاصول ۷؍۵۸۴ ،حدیث: ۵۷۴۰ ، صحیح الجامع ۲؍۴؍۳۷ ، حدیث: ۳۹۰۸ [5] صحیح مسلم ۴؍۱۷۱۸ ،حدیث : ۲۱۸۵