کتاب: جنات و جادو کا علاج ( جو آپ خود کر سکتے ہیں ) - صفحہ 5
کتاب: جنات و جادو کا علاج ( جو آپ خود کر سکتے ہیں ) مصنف: ابو عدنان محمد منیر قمر پبلیشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور ترجمہ: بسم اللّٰه الرحمن الرحيم عرضِ مؤلف اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ نَحْمَدُہٗ وَ نَسْتَعِیْنُہٗ وَنَسْتَغْفِرُہٗ ،وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ أَنْفُسِنَا وَ مِنْ سَیِّئَاتِ أَعْمَالِنَا، مَنْ یَّہْدِہٖ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ وَمَنْ یُّضْلِلْ فَلَا ھَادِيَ لَہٗ ،وَأَشْہَدُ أَنْ لَّااِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لاَ شَرِیْکَ لَہٗ وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ ۔أَمَّا بَعْــــــدُ : قارئین ِ کرام ! السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہٗ اذکار اور دعاؤں کے موضوع پر ہماری ایک ضخیم و تفصیلی کتاب ’’مسنون ذکرِ الٰہی‘‘ کئی بار چھپ چکی ہے ۔ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ ۔ جس میں قرآنِ کریم اور صرف صحیح و حسن درجہ کی احادیث سے ثابت شُدہ چار سو سے زیادہ اذکارودعائیں موجود ہیں ۔جبکہ زیرِ نظر رسالہ عام دعاؤں اور اذکار پر مشتمل نہیں بلکہ جیسا کہ اسکے نام سے ہی ظاہر ہے،اسکا موضوع ذرا مخصوص ہے ۔ سببِ تالیف : یہ کتاب دراصل ہماری اُن ریڈیائی تقاریر کا مجموعہ ہے، جو ہم نے اپنے ہفتہ وار ریڈیو پر وگرام ’’اسلام اور ہماری زندگی‘‘ میں ماہ جمادیٰ الثانیہ و شوال ۱۴۲۳؁ھ ( ۲۰۰۲؁ء )میں سعودی ریڈیو (مکّہ مکرمہ) سے نشر کی تھیں، انہیں ہماری لختِ جگر آنسہ نبیلہ قمر نے ترتیب دے کراپنی بہن نادیہ قمر کے تعاون سے کمپیوٹر پر کمپوز بھی کر دیا ہے ۔ فَجَزَاہُمَا اللّٰہُ فِي الدَّارَیْنِ خَیْراً وََوَفَّقَہُمَا لِلْمَزِیْدِ ۔ اس موضوع کو ترتیب دے کر سعودی ریڈیو مکہ مکرمہ سے نشر کرنے کا سبب صرف یہ تھا کہ آج کل ہمارے ممالک میں تعویذگنڈوں اور جادو ٹونے کا یہ سلسلہ بہت پھیل چکا ہے اور