کتاب: جنات و جادو کا علاج ( جو آپ خود کر سکتے ہیں ) - صفحہ 28
۴- عَجوہ یا مدینہ منورہ یا کہیں کی بھی کھجور کے سات دانے صبح نہار منہ مریض کو کھلائیں ۔[1] ۵- مریض کو روئے زمین کا سب سے افضل و اشرف اور مبارک پانی ’’زمزم ‘‘ پلائیں جو ایک ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی رو سے غذاء ([2])اور ایک حدیث کی رو سے باعثِ شفاء بھی ہے۔([3]) علّامہ ابن قیم ؒنے زاد المعاد میں اسکے بڑے فوائد ذکر کیٔے ہیں ۔[4] ۶- قرآن کریم کی روسے بارش کا پانی بھی بڑا باعثِ برکت ہے۔[5] لہٰذا مریض کو بارش کا پانی پلانا بھی مفیدِ مطلب ہے ۔ ۷- غسل کرنا اور کم از کم ہر جمعہ کو ۔ ([6]) اور ہر وقت صفائی ستھرائی رکھنا اور ایک حدیث کی رُو سے خوشبو لگانا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پسندیدہ عمل ہے۔([7]) فرشتے خوشبو پسند کرتے ہیں اور جِنّ و شیاطین اس سے دور بھاگتے ہیں ۔ ([8])لہٰذا خوشبو سے استفادہ کیا جائے ۔ غرض روحانی (کتاب و سنّت کی دعائیں ) اور مادی و طبّی ہر طرح کا علاج کیا جائے ۔ سادساً : صدقہ و خیرات سے علاج : صدقہ و خیرات کرنا بھی ردّ ِبلاء کا ذریعہ ا ور باعثِ شفاء ہے اور ایک صحیح حدیث کی رو سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے توصدقے کے ذریعے علاج کرنے کا حکم فرمایا ہے۔[9]
[1] تفصیل ،احتیاطی تدابیر میں نمبر ۱۸ کے تحت گزری ہے۔ [2] صحیح مسلم ۴ ؍ ۱۹۲۲ ، حدیث : ۲۴۷۳ [3] صحیح ابن حبان،مسند بزار ، معجم طبرانی صغیر و کبیر ، صحیح الجامع : ۲۴۳۵۔ ۳۳۲۲ [4] نیز دیکھیٔے : سوئے حرم للمؤلّف ص : ۲۸۸ ۔ ۲۹۵ ، طبع دوم [5] سورۃ ق ٓ، آیت: ۹ [6] ابوداؤد ، نسائی ، ابن ماجہ ، مؤطا مالک ، مسند احمد ، صحیح الجامع ۲؍۷۶۳ ، حدیث : ۴۱۵۵ [7] نسائی ،بیہقی ، مسند احمد ، مستدرک حاکم ، صحیح الجامع ۱؍۵۹۹ ، حدیث : ۳۱۲۴ [8] زاد المعاد ، جزء الطّب النّبوی [9] کتاب الثواب ابو الشیخ بحوالہ صحیح الجامع ۲؍۶۳۴ ، حدیث : ۳۳۵۸