کتاب: جنات و جادو کا علاج ( جو آپ خود کر سکتے ہیں ) - صفحہ 18
(( اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَ الْخَبَائِثِ ))۔ [1]
’’اے اللہ ! میں خبیث جِنّوں اور خبیث جِننیوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں ‘‘
بعض روایات میں اس دعاء کے شروع میں (بِسْمِ اللّٰہِ )کہنا بھی آیا ہے ۔ [2]
اور بیت الخلاء سے نکلتے وقت یہ کہیں :
((غُفْرَانَکَ)) ۔[3] ’’اے اللہ ! میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں ۔‘‘
۱۵- جب کسی پر غصّہ آجائے تو (( أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْم ))۔پڑھیں۔[4]
یعنی ’’میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں، شیطانِ مردود سے ‘‘
۱۶- جماع ( ہمبستری )کے وقت درجِ ذیل دعاء کیا کریں، آپ اور آپ کی اولاد جِنّ و شیطان سے محفوظ رہے گی :
((بِسْمِ اللّٰہِ ،الَلّٰھُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطَانَ وَ جَنِّبِ الشَّیْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا)) [5]
’’اے اللہ ! تیرے نام سے ، اے اللہ ! ہمیں شیطان سے بچا اور تو جو اولاد ہمیں عطا کرے ، اُسے بھی شیطان سے بچا ۔‘‘
۱۷- ایک ضعیف روایت میں ہے کہ بِلّوں اور سوراخوں میں پیشاب ہر گز نہ کریں ۔ اور راویٔ حدیث سے اس کی ممانعت کی وجہ پوچھی گئی تو انھوں نے بتایا:
’’ کہتے ہیں کہ ان میں جِنّ رہتے ہیں ۔‘‘[6]
۱۸- اگر ممکن ہو تو عَجوہ کھجور کے سات دانے روزانہ صبح نہار منہ کھا لیا کریں ۔ ایسا کرنے سے نبی
[1] صحیح بخاری ۱؍ ۶۷ ، حدیث : ۱۴۲ ، صحیح مسلم ا؍۲۸۳
[2] دیکھیٔے :فتح الباری ۱؍۲۴۴
[3] ابوداؤد ، ترمذی ، ابن ماجہ ، زاد المعاد بتحقیق الارناؤوط ۲؍ ۳۸۷
[4] صحیح بخاری ۴؍۱۱۲، حدیث :۶۱۱۵ ، صحیح مسلم ۴؍۲۰۱۵ ، حدیث ۲۶۱۰
[5] مختصرصحیح بخاری للزبیدی مع ترجمہ انگریزی ص:۸۹۶ ، صحیح مسلم ۲؍۱۰۷۸ ، حدیث :۱۴۳۴
[6] ابوداؤد و نسائی ، ضعیف الترغیب للالبانی ۱؍۷۷