کتاب: جنات و جادو کا علاج ( جو آپ خود کر سکتے ہیں ) - صفحہ 17
اور جب شروع میں یہ کہنا بھول جائیں تو کھانے کے دوران یاد آتے ہی یہ کلمات کہیں:
(( بِسْمِ اللّٰہِ أَوَّلُہٗ وَ آخِرُہٗ))’’ اللہ ہی کے نام کے ساتھ [ کھاتا ہوں ] اسکے شروع میں اور اسکے آخر میں‘‘۔[1]
اور جب کھانے سے فارغ ہوں تو یہ دعاء کریں :
((اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ أَطْعَمَنِیْ ہَذَا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِّنِّیْ وَ لَا قُوَّۃٍ)) ۔[2]
’’ہر قسم کی تعریف اُس اللہ کیلیٔے ہے جس نے مجھے یہ کھانا کھلایا اور میری کسی بھی طاقت وقوّت کے بغیر مجھے یہ کھانا عطا کیا ‘‘۔
اِسی موقع کی ایک دعاء یہ بھی آئی ہے :
((اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الّٰذِیْ اَطْعَمَنَا وَ سَقَانَا وَ جَعَلَنَا مُسْلِمِیْنْ ))۔ [3]
’’ ہر قسم کی تعریف اس اللہ کیلیٔے ہے جس نے ہمیں کھلایا ، پلایا اور ہمیں مسلمان بنایا ۔‘‘
لیکن اسکی سند کی صحت میں اختلاف ہے ۔ علّامہ البانی نے اِسے ضعیف قرار دیا ہے ۔ [4]
جبکہ شیخ عبد القادر الارناؤوط نے اس حدیث کو ’’ حسن ‘‘ لکھا ہے ۔[5]
لہٰذا پہلی دعاء کرنا ہی بہر حال بہتر ہے ۔
۱۴- بیت الخلاء میں داخل ہونے لگیں تو یہ دعاء ضرور کرلیں :
[1] سنن ابوداؤد ۳؍۳۴۷ ، صحیح ترمذی للالبانی ۲؍۱۶۷
[2] ابوداؤد ، صحیح ترمذی ۳؍۱۵۹ ، نسائی ، ابن ماجہ ، مستدرک حاکم ، صحیح الجامع الصغیر ۲؍۱۰۵۰
[3] ابوداؤد ، ترمذی ، نسائی ، ابن ماجہ ، مسند احمد
[4] ضعیف الجامع ۲؍۴؍۱۹۷ ، تخریج الکلم الطیّب ، حدیث : ۱۸۸ ، مشکٰوۃ ۲؍۱۲۱۶
[5] تحقیق و تخریج الاذکار للنووی ص : ۲۰۲