کتاب: جنات و جادو کا علاج ( جو آپ خود کر سکتے ہیں ) - صفحہ 16
ہوتے وقت ذکر نہ کریں تو وہ کہتا ہے کہ تمہیں رات بسرکرنے کیلیٔے ٹھکانا بھی مل گیا اور کھانا بھی میسّر آگیا ۔ [1]
ا۔گھر سے نکلتے وقت کا ایک ذکر و دُعاء : گھر سے نکلتے وقت یہ دعاء و ذِکر کرنے کا حکم ہے:
((بِسْمِ اللّٰہِ ، تَوَکَّلْتُ عَلیٰ اللّٰہِ ، وَلَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ))۔ [2]
’’اللہ کے نام کے ساتھ ، میں نے اللہ پر توکّل کیا اور مجھ میں (نیکی کرنے یا گناہ سے بچنے کیلئے )اللہ کی عطا کردہ طاقت و قوّت کے سوا کچھ نہیں ہے ‘‘
اِ سی حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں :’’اگر گھر سے نکلتے وقت یہ دعاء کرلیں تو اسے کہا جاتا ہے:’’ تو کفایت یافتہ و ہدایت یافتہ ہے، اور شیطان اُس سے بھاگ جاتا ہے ۔‘‘
ب ۔گھر میں داخل ہوتے وقت کا ذکر و دعاء : گھر میں داخل ہوتے وقت یہ دعاء کریں :
((اَلّٰلہُمَّ اِنّیْ اَسْأَلُکَ خَیْرَ الْمَوْلِجِ وَ خَیْرَ الْمَخْرِجِ ، بِسْمِ اللّٰہِ وَلَجْنَا ، وَ بِسْمِ اللّٰہِ خَرَجْنَا ، وَ عَلیٰ رَبِّنَا تَوَکَّلْنَا ))۔ [3]
’’ اے اللہ ! میں داخل ہونے اور خارج ہونے کی جگہوں کی بھلائی طلب کرتا ہوں ، ہم اللہ کے نام کے ساتھ داخل ہوتے اور اللہ کے نام کے ساتھ ہی نکلتے ہیں اور اپنے رب پر ہی ہمارا توکّل ہے ‘‘۔
ایک صحیح حدیث میں ہے:’’ ہر گھر میں داخل ہوتے وقت اُس گھروالوں کو سلام کہو ‘‘۔ [4]
۱۳- جب کھانا کھانے لگیں تو کہیں : بِسْمِ اللّٰہِ ( اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں ) ۔[5]
[1] صحیح مسلم ۳؍۱۵۹۸ ، حدیث : ۲۰۱۸ ، مختصر مسلم : ۱۲۹۷ ،ابوداؤد ، ابن ماجہ ، مسند احمد
[2] ابوداؤد ، کتاب الادب ۴؍۳۲۵ ، صحیح سنن ترمذی للالبانی ۳؍۱۵۱ ،حدیث : ۲۷۲۴
[3] ابوداؤد ۴؍۳۲۵ ، حدیث : ۵۰۹۶ ، معجم طبرانی کبیر، الاحادیث الصحیحۃ للالبانی۱؍۳۹۴ ، حدیث : ۲۲۵
[4] شُعب الایمان بیہقی ، صحیح الجامع الصغیر للالبانی ۱؍ ۱۵۳ ، حدیث : ۵۲۶
[5] صحیح بخاری و صحیح مسلم