کتاب: جنات و جادو کا علاج ( جو آپ خود کر سکتے ہیں ) - صفحہ 14
مغرب تین تین مرتبہ پڑھیں ۔ [1] غرض قرآنِ کریم کی تلاوت بلا ناغہ ہونی چاہیئے ،جو کہ اس سلسلہ میں بنیادی علاج ہے۔ [2] ۸- تین مرتبہ صبح اور تین مرتبہ شام یہ دعاء پڑھیں : ((بِسْمِ اللّٰہِ الّٰذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْیٌٔ فِی ا لْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآئِ وَ ہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ ))۔ [3] ’’ اللہ کے نام سے ، جسکا نام لینے کے بعد زمین و آسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی ، اور وہ سننے والا جاننے والا ہے ‘‘ ۔ ۹)- دن ہو یا رات کسی کھیت میں جائیں یا صحرا میں ڈیرہ لگائیں اور سمندر میں ہوں یا فضاء میں، یہ دعاء ضرور پڑھ لیں۔ نہ جِنّ چمٹے گا ،نہ جادو اثر کرے گا اور نہ ہی کوئی زہریلا کیڑا کاٹے گا۔ ((اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ))۔ [4] ’’ میں تمام مخلوقات کے شرّ سے اللہ کے کلمات کے ساتھ اُسکی پناہ مانگتا ہوں ‘‘۔ ۱۰- جب رات کو (یا کسی بھی وقت ) گھبراہٹ اور ڈر محسوس ہو، تو اللہ تعالیٰ نے شیطانوں سے اللہ کی پناہ مانگنے کا حکم فرمایا ہے۔ [5] اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی پناہ مانگنے کا طریقہ بتاتے ہوئے یہ دعاء پڑھنے کا حکم فرمایا ہے : ((اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّۃِ مِنْ غَضَبِہٖ وَشَرِّ عِبَادِہٖ وَمِنْ ہَمَزَاتِ
[1] حکم السِحر و الکہانہ لابن باز ص : ۳۵ [2] العلاج بالرقی للشیخ سعید بن وھف القحطانی ص : ۸۵ [3] ابوداؤد ، حدیث : ۵۰۸۸ ، ترمذی ، حدیث : ۳۳۸۵ ، ابن ماجہ ، حدیث : ۳۸۶۹، ابن حبان، صحیح الجامع للالبانی ۲؍ ۱۰۰۲ ، حدیث : ۵۷۴۵، مسند احمد ۱؍۶۲، شیخ ابن باز نے اسے فتح الحق المبین ص: ۵۵ پر صحیح قرار دیا ہے۔ [4] صحیح مسلم ۴؍۲۰۸۰ ۔ ۲۰۸۱ ، حدیث : ۲۷۰۸ ، ۲۷۰۹ ،مختصر مسلم بتحقیق الالبانی ، حدیث : ۱۴۵۹ ، ابوداؤد ، ترمذی ، مسند احمد۔ [5] المؤمنون : ۹۷۔۹۸