کتاب: جنات و جادو کا علاج ( جو آپ خود کر سکتے ہیں ) - صفحہ 13
ہاتھ پاؤں سُن ہونے لگیں گے ۔ غرض ان سب سے بچنے کی دعائیں اور طریقے اہلِ علم و تجربہ کی رائے میں درجِ ذیل ہیں : ۱- بکثرت تعوّذ :(( أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ، مِنْ ھَمْزِہٖ وَ نَفْخِہٖ وَ نَفَچثِہٖ)) یاپھر ((أَعُوْذُ بِاللّٰہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ ))پڑھنا ۔ [1] ۲- بکثرت {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم} پڑھنا حتیٰ کہ سواری ( یا خود بندہ ) ٹھوکر کھائے، دروازہ کھولے یا کوڑا کرکٹ پھینکے، تب بھی بِسْمِ اللّٰہِ ۔۔۔ پڑھے۔ [2] ۳)- سورۃالفاتحہ کی تلاوت کرنا ۔ [3] ۴)- سورۃ البقرۃ کی تلاوت کرنا۔ [4] ۵- آیۃُ الکرسی ( البقرۃ :۲۵۵ ) کی صبح و شام تلاوت ، اِسی طرح ہر فرض نماز کے بعداور سونے سے پہلے بھی اسکی تلاوت کرنا ۔ [5] ۶)- سورۃالبقرۃ کی آخری دو آیتوں کی تلاوت کرنا ۔ [6] ۷)- مُعوّ ِذات یعنی قرآنِ کریم کی آخری تین سورتوں ( الأخلاص ، الفلق ، النّاس ) کی روزانہ تین تین مرتبہ تلاوت کرنا ۔ ([7])خصوصاً اِن تینوں سورتوں کو صبح بعد نماز ِ فجر اور شام بعد نمازِ
[1] حٓم السجدہ : ۳۶ ، النحل : ۹۸ [2] ابوداؤد ، حدیث : ۴۹۸۳ ، نسائی ، مسند احمد ۵؍۵۹ ، مستدرک حاکم ۴؍۲۲۹ ، صحیح الجامع الصغیر للالبانی ۲؍۱۲۳۴ ،حدیث : ۷۴۰۱، شیخ ابن باز نے فتح الحق المبین ص : ۵۵پر اپنی تعلیق میں اسے صحیح قرار دیا ہے ۔ [3] ابوداؤد ۴؍۱۳۔۱۴ ، مسند احمد ۵؍۲۱۰ ، سلسلۃ الاحادیث الصحیحہ للالبانی حدیث : ۲۰۲۸ [4] صحیح مسلم ۱؍۵۳۹۔ ۵۵۳، حدیث : ۷۸۰ ۔ ۸۰۴ [5] بخاری مع الفتح ۸ ؍ ۶۷۲ ، مستدرک حاکم ۱ ؍ ۵۶۲اما م حاکم نے اسے صحیح کہا ہے ،علّامہ ذہبی نے تلخیص میں اور شیخ البانی نے صحیح الترغیب ۱ ؍ ۲۸۳، حدیث : ۶۵۸ میں انکی موافقت کی ہے ۔ [6] صحیح بخاری۹؍ ۹۴ ، الصحیحہ ۱؍۵۵۵ ، حدیث : ۲۵۵ [7] صحیح ابوداؤد للالبانی ۳ ؍ ۱۸۲ ، حدیث : ۲۸۲۹ و ترمذی کتاب الدعوات ۔