کتاب: جہاد کے مسائل - صفحہ 39
ضمیمہ
جہاد فی سبیل اللہ
جہاد،دہشت گردی …یا…امن عالم کی ضمانت
کتاب وسنت میں جہاد فی سبیل اللہ کی زبردست ترغیب کے ساتھ یہ سوال پیدا ہوتاہے کہ اسلام میں یوں بے دریغ مرنے اور مارنے کا مقصد کیاہے؟کیا یہ مذہبی تعصب یا مذہبی جنون کا نتیجہ ہے یا ہوس دولت اور ہوس ملک گیری کا نتیجہ ہے یا محض دہشت گردی اور فساد فی الارض برپاکرنا اس کا مقصد ہے؟جہاد کے حوالے سے یہ سوال بڑا اہم ہے ،کتاب وسنت کی روشنی میں ہم اس کا جواب دینے کی کوشش کریں گے۔
تاریخ انسانی میں جتنی بھی جنگیں لڑی گئی ہیں ان کے پیچھے دوسرے محرکات کے علاوہ دو بڑے محرکات یہ ہیں:
ا ہوس دولت اور ہوس ملک گیری۔
ب مذہبی جبر۔
ہم باری باری ان دونوں محرکات کا تجزیہ کریں کرکے دیکھیں گے کہ ان میں سے کو ن سا جذبہ محرکہ جہاداسلامی کے پیچھے کار فرماہے۔
ا۔ ہوس دولت اور ہوس ملک گیری:
ہمارے سامنے اس صدی کی دو عظیم جنگوں کی تاریخ موجودہے ان دونوں جنگوں میں فریقین کے اغراض ومقاصد درج ذیل تھے۔
جنگ عظیم اول(1914ء تا1918ء) کے اغراض ومقاصد:
1 1870ء میں جرمنی نے زبردستی فرانس کے علاقوں پر قبضہ کیا۔
2 جرمنی کی بڑھتی ہوئی تجارتی اور صنعتی ترقی روکنے کے لئے برطانیہ ان بحری راستوں پر اپنا