کتاب: جہاد کے مسائل - صفحہ 25
مدمقابل سپر پاور (امریکہ) بھی خائف تھی۔ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے ہاتھوں ٹکڑے ٹکڑے کروادی۔
2 دس سال تک سوویت یونین ، جس ملک پر قابض رہا وہاں اسے ذلیل اور رسوا ہو کر نکلنا پڑا ۔ سوویت یونین کی تاریخ میں ذلت و ہزیمت کی یہ سب سے پہلی مثال تھی۔
3 افغانستان پر قبضہ کرنے کے بعدپاکستان پر قابض ہو کر گرم پانیوں تک رسائی حاصل کرنے کے مکروہ عزائم میں بھی ناکام اورنامرادرہا۔
4 جہاد افغانستان کے باعث پوری دنیا میں اسلام کی جنگ لڑنے والے مجاہدین اسلام کو زبردست تقویت حاصل ہوئی ۔ کشمیر ، فلسطین ، فلپائن ، بوسنیااور چیچنیا میں ہونے والے خون ریز معرکے اس کا واضح ثبوت ہیں۔
5 کم و بیش ایک صدی سے مسلمانوں کی عظمت گم گشتہ کی امین ریاستوں پر سوویت یونین کا غاصبانہ قبضہ ختم ہو اور وہاں کی مساجد اور مدارس کے تالے کھلے ۔ وہاں سے دوبارہ قال اللہ و قال الرسول کی صدائیں بلند ہونے لگیں ۔ ان ریاستوں کی تعداد اور ان میں بسنے والے مسلمانوں کے فیصد تناسب پر ایک نظر ڈالئے اور اندازہ فرمائیے کس طرح اللہ تعالیٰ نے جہاد نے نتیجہ میں اہل ایمان کی آنکھیں ٹھنڈی کیں۔
نام ریاست مسلمان آبادی نام ریاست مسلمان آبادی
1۔آذربائیجان 95 فیصد 11۔ تاجکستان 95 فیصد
2۔ ازبکتسان 87 فیصد 12۔بشکیرستان 55 فیصد
3۔ داغستان 75 فیصد 13۔ تاتارستان 55 فیصد
4۔ چیچنیا 75 فیصد 14۔ موروف 55 فیصد
5۔ ترکمانستان 75 فیصد 15۔ شمالی اوستیا 53 فیصد
6۔ جوفارج 70 فیصد 16۔ ماری 50 فیصد
7۔ بلکاریا 70 فیصد 17۔ اومورتیا 50 فیصد
8۔ ادی غہ 70 فیصد 18۔ قازقستان 62 فیصد
9۔ چرکس 70 فیصد 19۔ جارجیا 20 فیصد
10۔ کرغیرستان 78 فیصد 20۔ آری نیا[1] 12 فیصد
6 کمیونزم کے پنجہ استبداد سے آزاد ہونے والی مسلم ریاستوں کے علاوہ یورپ کے وہ ممالک جو سوویت
[1] الجمہوریات الاسلامیہ و روسیا، مطبوعہ مکتبہ دارالسلام ، الریاض