کتاب: جہاد کے مسائل - صفحہ 178
عَنْ سَعْدٍ رضی اللّٰه عنہ اَنَّہٗ ظَنَّ اَنَّ لَہٗ فَضْلاً عَلٰی مِنْ دُوْنَہٗ مِنْ اَصْحَابِ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم فَقَالَ نَبِیُّ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم (( اِنَّمَا یَنْصُرُ اللّٰہُ ہٰذِہِ الْاُمَّۃَ بَضَعِیْفِہَا بِدَعْوَتِہِمْ وَ صَلاَتِہِمْ وَإِخْلاَصِہِمْ )) رَوَاہُ النِّسَائِیُّ [1] (صحیح)
حضرت سعد (بن ابی وقاص ) رضی اللہ عنہ کا خیال تھا کہ دوسرے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مقابلہ میں ان کا درجہ زیادہ ہے (حضرت سعد رضی اللہ عنہ مالدار اور بہت جری تھے) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( کو معلوم ہوا تو ) فرمایا ’’بے شک اللہ تعالیٰ امت کے کمزور اور ناتواں لوگوں کی دعاؤں ، نمازوں اور ان کے اخلاص کے وسیلے سے اس امت کی مدد فرماتا ہے۔‘‘ اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔
مسئلہ 238 اللہ کی راہ میں جان دینے والے کے علاوہ طاعون ، پیٹ کی بیماری ، پانی میں ڈوبنے اور دیوار کے نیچے آکر مرنے والا بھی شہادت کا درجہ پاتا ہے۔
عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ (( الشُّہَدَائُ خَمْسَۃٌ الْمَطْعُوْنُ وَالْمَبْطُوْنُ وَالْغَرِقُ وَصَاحِبُ الْہَدْمِ وَالشَّہِیْدُ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ [2]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’شہید پانچ قسم کے ہیں 1۔طاعون سے مرنے والا 2۔پیٹ کی بیماری سے مرنے والا3۔پانی میں ڈوب کر مرنے والا4۔دیوار کے نیچے آکر مرنے والا 5۔ اللہ کے راہ میں قتل ہونے والا۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیاہے۔
مسئلہ 239 زچگی کی حالت میں مرنے والی خاتون،آگ میں جل کر مرنے والا اور پسلی کی بیماری سے مرنے والا بھی شہید ہے۔
عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ جَابِرِ بْنِ عَتِیْکٍ عَنْ اَبِیْہِ عَنْ جَدِّہِ اَنَّہٗ مَرِضَ فَاَتَاہُ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم یَعُوْدُہٗ فَقَالَ: قَائِلٌ مِّنْ اَہْلِہٖ اِنْ کُنَّا لَنَرْجُوْا اَنْ تَکُوْنَ وَفَاتُہُ قَتْلَ شَہَادَۃٍ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم (( اِنَّ شُہَدَائَ اُمَّتِیْ اِذًا لَقَلِیْلٌ اَلْقَتْلُ فِیْ
[1] صحیح سنن النسائی للالبانی الجزء الثانی رقم الحدیث 2978
[2] کتاب الجہاد باب الشہادۃ سبع سوی القتل