کتاب: جہاد کے مسائل - صفحہ 115
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’شہید کو شہادت کے وقت اتنی ہی تکلیف ہوتی ہے جتنی تم میں سے کسی کو چیونٹی کے کاٹنے کے وقت ہوتی ہے۔‘‘ اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔
مسئلہ 96 دو قطرے اللہ کو بہت محبوب ہیں پہلا وہ قطرہ جو اللہ کے ڈر سے آنکھوں سے نکلے دوسرا وہ قطرہ جو اللہ کی راہ میں بہے۔
عَنْ اَبِیْ اُمَامَۃَ عَنِ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((لَیْسَ شَیْئٌ اَحَبَّ اِلَی اللّٰہِ مِنْ قَطَرَتَیْنِ وَ اَثَرَیْنَ قَطْرَۃٌ مِنْ دُمُوْعٍ فِیْ خَشْیَۃِ اللّٰہِ وَ قَطْرَۃٌ دَمٍ تُہْرَاقُ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَ اَمَّا الْاَثَرَانِ فَاَثَرٌ فِیْ سَیِبْلِ اللّٰہِ وَ اَثَرٌ فِیْ فَرِیْضَۃٍ مِنْ فَرَائِضِ اللّٰہِ )) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1] (صحیح)
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اللہ تعالیٰ کو دو قطروں سے زیادہ محبوب کوئی قطرہ نہیں اور دو نشانوں سے زیادہ محبوب کوئی نشان نہیں۔ دو قطروں میں سے فپہلا قطرہ وہ ہے جو اللہ کے ڈر سے آنکھ سے نکلے اورق دوسرا قطرہ خون کا وہ قطرہ ہے جو اللہ کی راہ میں (انسان کے جسم سے) بہے۔ دو نشانوں میں سیف پہلا نشان وہ جو (جسم پر) اللہ کی راہ میں پڑے (مثلاً دشمن کی مار سے یا گرنے سے چوٹ آجائے یا تیر، تلوار یا گولی وغیرہ سے زخم آئے) قدوسرا وہ نشان جو فرائض ادا کرنے میں پڑے (مثلاً سردی میں وضو کرنے سے پاؤں پھٹ جائیں یا سجدہ کرنے سے ماتھے پر نشان پڑ جائے وغیرہ۔)‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔
مسئلہ 97 نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہید کے جنت میں جانے کی گواہی دی ہے۔
عَنْ حَسْنَائَ بِنْتِ مُعَاوِیَۃَ قَالَتْ : حَدَّثَنَا عَمِّیْ قَالَ : قُلْتُ لِلنَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم مَنْ فِی الْجَنَّۃِ ؟ قَالَ ((اَلنَّبِیُّ فِی الْجَنَّۃِ وَالشَّہِیْدُ فِی الْجَنَّۃِ وَالْمَوْلُوْدُ فِی الْجَنَّۃِ وَالْوَئِیْدُ فِی الْجَنَّۃِ )) رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[2] (صحیح)
حضرت حسناء بنت معاویہ کہتی ہیں ہم سے میرے چچا نے یہ حدیث بیان کی کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا ’’جنت میں کون کون جائے گا؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’نبی (یقینی طور پر) جنت میں جائے گا، شہید (یقینی طور پر) جنت میں جائے گا، نومولود (یقینی طور پر) جنت میں جائے گا اور زندہ درگور کی گئی لڑکی (یقینی طور پر ) جنت میں جائے گی۔‘‘ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔
[1] صحیح سنن الترمذی، للالبانی ، الجزء الثانی ، رقم الحدیث 1363
[2] صحیح سنن ابی داؤد، للالبانی ، الجزء الثانی ، رقم الحدیث 2255