کتاب: جہاد کے مسائل - صفحہ 113
اس کا نکاح بہتر موٹی آنکھوں والی حوروں سے کیا جائے گا اور6۔ وہ اپنے ستر اعزہ اقارب کی سفارش کرسکے گا۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 91 قیامت کے روز شہید اس حال میں آئے گا کہ اس کا خون تروتازہ ہوگا جس سے کستوری کی خوشبو آرہی ہوگی۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((وَالَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہٖ لاَ یُکْلَمُ اَحَدٌ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَاللّٰہُ اَعْلَمُ بِمَنْ یُکْلَمُ فِیْ سَبِیْلِہٖ اِلاَّ جَائَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَاللَّوْنُ لَوْنَ الدَّمِ وَالرِّیْحُ رِیْحُ الْمِسْکِ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اس ذات کی قسم ! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے جو شخص اللہ کی راہ میں زخمی ہو اور اللہ خوب جانتاہے کون اس کی راہ میں زخمی ہوا ہے وہ قیامت کے روز ا س حال میں آئے گا کہ اس کے خون کا رنگ تو خون ہی جیسا ہوگا ، لیکن اس سے کستوری کی خوشبو آرہی ہوگا۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 92 شہید ، شہادت کے بعد سیدھا جنت میں جاتا ہے۔ قَالَ الْمُغِیْرَۃُ رضی اللّٰه عنہ اَخْبَرَنَا نَبِیُّنَا صلی اللّٰه علیہ وسلم عَنْ رِسَالَۃِ رَبِّنَا (( مَنْ قُتِلَ مِنَّا صَارَ اِلَی الْجَنَّۃِ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[2] حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ، ہمیں ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے رب کے اس پیغام سے آگاہ فرمایا کہ ’’ہم میں سے جو شخص (اللہ کی راہ میں) قتل کیاجائے گا وہ جنت میں جائے گا۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 93 جنت میں سب سے زیادہ خوبصورت گھر شہداء کے ہیں۔ عَنْ سَمُرَۃَ قَالَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم ((رَأَیْتُ اللَّیْلَۃَ رَجُلَیْنِ اَتَیَانِیْ فَصَعِدَا بِی الشَّجَرَۃَ فَاَدْخَلاَ نِیْ دَارًا ہِیَ اَحْسَنُ وَ اَفْضَلُ لَمْ اَرَ قَطُّ اَحْسَنَ مِنْہَا قَالاَ اَمَا ہٰذِہِ الدَّارُ
[1] کتاب الجہاد ، باب من یخرج فی سبیل اللہ [2] کتاب الجہاد، باب الجنۃ تحت بارقۃ السیوف