کتاب: جھوٹی بشارتیں - صفحہ 7
ظاہر ہوجائے۔ یہ اس لئے بھی ضروری ہے کہ مسلمانوں پر وقتاً فوقتا ً اس طرح کی گمراہ کن بشارتوں اور خبروں کے متعلق حق واضح ہو جائے۔ آخر میں میری اپنے مسلمان بھائیوں سے درخواست ہے کہ اگر اس کتاب میں کوئی خبر رہ گئی ہو ‘برائے مہربانی وہ مجھے ارسال کردیں تاکہ اسے اگلے ایڈیشن میں درج کیا جا سکے۔ میں فضیلۃ الشیخ علامہ محمد بن عبداللہ سمہری حفظہ اللہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس کتاب کی نظر ثانی کی ہے۔اللہ تعالیٰ سے میری دعا ہے کہ وہ ہمارے فاضل علماء کو جزائے خیر عطا فرمائے اور اس کتاب کے ذریعہ سے مسلمانوں کو نفع پہنچائے‘ ہمارے اس عمل کو اپنی رضا کے لیے خاص کر دے۔اور ہمیں اس دین کی حفاظت کرنے والا بناد ے ۔ وآخر دعوانا وأن الحمد للّٰه رب العالمین ۔ خادم کتاب وسنت شخبوط بن صالح بن عبدالھادی المری امام و خطیب جامع ملک عبدالعزیز