کتاب: جھوٹی بشارتیں - صفحہ 68
دین کے نام پر پھیلائے گئے ایک نام نہاد ٹکٹ کی تصویر یک طرفہ سفر شناختی کارڈ: 1)نام:ابن آدم(انسان) 2)جنسیت:مٹی کا بنا ہوا۔ 3)پتا: زمین سفر کے بیانات: 1)روانگی:دنیاوی زندگی سے 2)پہنچنے کا مقام:قبر سے آخرت کی طرف 3)حاضری کا وقت:﴿وجاء ت سکرۃ الموت بالحق ذلک ما کنت منہ تحید﴾ ’’ہر مقررہ وعدے کی ایک کتاب(وقت مقرر) ہے ۔‘‘ 4)سفر کا وقت: ﴿وَمَا تَدْرِیْ نَفْسٌ بِأَیِّ أَرْضٍ تَمُوتُ ﴾ ’’نہ کسی کویہ معلوم ہے کہ کس زمین میں مرے گا۔‘‘ جو سامان لے جانے کی اجازت ہے: 1) 2میٹر سفید کپڑا 2)نیک اور بد اعمال (اسکے علاوہ سفر میں کوئی سامان ساتھ لیجانے کی اجازت نہیں ۔) پہنچنے کے بعد مسافر کے لیے کیا بھیجا جا سکتا ہے؟ 1)صدقہ جاریہ( اس کے لیے کوچ کرنے سے پہلے اپنے وجود کو غنیمت سمجھیں )۔ 2)نیک اولاد کی دعا(جن سے اچھی دعا کی امید ہے ‘ ان کی تربیت اچھی کیجیے)۔ 3)نفع بخش علم۔ نوٹ:جو درج ذیل شروط پر عمل نہیں کرے گا اس کا سفر بہت سخت اور خوفناک ہوگا: 1)کتاب اللہ و سنت رسول میں جن باتوں کا حکم دیا گیا ہے ان کی اطاعت اور جن باتوں سے منع کیا گیا ہے ان سے رکنا۔ 2)موت کا کثرت سے ذکر کرنا۔ 3) والدین کی فرمانبرداری اور رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرنا۔ 4)اطاعت کے مہینوں میں کثرت سے نیکیاں کمانا۔جیسے روزے رکھنا ،نوافل کی ادائیگی کرنا، کثرت سے اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنااور سنتوں پر عمل کرنااور حلال روزی کمانا۔ 5)امیدیں کم کرنا۔ 6) کھانا اور پینا حلال کا ہونا چاہیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اللہ کے کلام اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو فون کریں ۔ نوٹ:مزید معلومات کے لیے اس (فری) نمبر پر رابطہ کیجیے:43442۔پہلے سے بکنگ کی کوئی ضرورت نہیں ۔