کتاب: جھوٹی بشارتیں - صفحہ 5
تقریظ
الحمد للّٰه رب العالمین والصلاۃ والسلام علی أشرف الأنبیاء والمرسلین،نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ أجمعین۔
اما بعد!
میں نے پیش نظر کتاب (جھوٹی بشارتیں اور ان پر رد )کا مطالعہ کیا۔ اس کے مرتب برادر عزیز شیخ شخبوط بن صالح المری ہیں ۔موصوف مزاحمیہ کی جامع مسجد شاہ عبدالعزیز کے خطیب اور ’’پبلک لائبریری ‘‘ کے ڈائریکٹر ہیں ۔برادرم شیخ شخبوط نے ایک ایسا مفید کام سر انجام دیا ہے جس پر موصوف شکریہ کے مستحق ہیں ۔ یہ کتاب اس قابل ہے کہ اسے بڑے پیمانے پر شائع اور تقسیم کی جائے ۔اس لیے کہ اس کتاب میں اہل بدعت اور ان کے شبہات کا مدلل رد ہے‘خاص طور پر ان جھوٹی خبروں اور بشارتوں پر ؛جو وقتاً فوقتاً ظاہر ہوتی رہتی ہیں ؛ اورجنہیں پھیلانے والے غالباً جاہل یا بدعتی ہوتے ہیں ۔ان حالات میں ان جھوٹی خبروں کا رد کرنا اہل سنت و الجماعت کے عقیدہ کی اشاعت ہے۔اس کتاب کی اہمیت اس بات سے بھی ظاہرہوتی ہے کہ اس میں چوٹی کے فاضل علماء کے فتاویٰ درج ہیں ۔اللہ تعالیٰ مرحوم علماء کی بخشش فرمائے اور انہیں اپنی وسیع جنتوں میں جگہ عطا فرمائے۔اور جو زندہ ہیں انہیں ہر بھلائی کی توفیق عطا فرمائے اور دینی امور ان کی میں مدد فرمائے ۔اور ہم سب کا خاتمہ اسلام پر کرے۔ [آمین ]
إنہ سمیع مجیب، وصلی ا للّٰه علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ ومن تبعھم بإحسان إلی یوم الدین۔
خادم کتاب و سنت
محمد بن عبداللہ السمھری