کتاب: جھوٹی بشارتیں - صفحہ 44
ایک اور جھوٹے پمفلٹ کی تصویر
بسم ا للّٰه الرحمن الرحیم
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جس نے صبح کی نماز چھوڑی اس کا چہرہ نور سے خالی ہے۔ جس نے ظہر کی نماز چھوڑی اس کے رزق میں برکت نہیں ۔
جس نے عصر کی نماز چھوڑی اس کے جسم میں قوت نہیں ۔ جس نے مغرب کی نمازچھوڑی اس کی اولاد فرمانبردار نہیں ۔
جس نے عشاء کی نماز چھوڑی اسکی نیند میں راحت نہیں ۔
نماز چھوڑنے والے کی سزا:
جو نمازمیں سستی کرے گا اللہ اسے پندرہ 15سزائیں دے گا ۔جس میں سے 6چھ دنیا میں ،3موت کے وقت، 3قبر میں اور 3قبر سے نکلتے وقت ملیں گی۔
جو چھ سزائیں دنیا میں ملیں گی وہ یہ ہیں :
1)اسکی عمر میں برکت نہیں ہو گی۔ 2)اللہ تعالیٰ اسکے چہرے سے نیکو کاروں کی نشانیاں مٹا دے گا۔
3)کسی بھی نیک عمل پر اللہ سے اجرنہیں پائے گا۔ 4)اس کی دعا قبول نہیں ہو گی۔
5)تمام دنیا کی مخلوق اس سے نفرت کرے گی۔ 6)نیکوں کی دعاوں میں اس کا کوئی حصہ نہیں ہو گا۔
تین سزائیں جو اس کو موت کے وقت ملیں گی وہ یہ ہیں :
1)وہ ذلیل و خوارہو کر مرے گا۔ 2)وہ پیاسا مرے گا چاہے ساری دنیا کے سمندروں کا پانی پی لے تو بھی اسکی پیاس نہیں بجھے گی۔
3)وہ بھوکا مرے گا۔
وہ تین سزائیں جو اسکو قبر میں ملیں گی وہ درج ذیل ہیں :
1)اللہ اسکی قبر کو اتنا تنگ کرے گا کہ اسکی ہڈیاں آپس میں مل جائیں گی 2)اللہ اسکی قبر کو آگ کی چنگاریوں سے جلا ئے گا۔
3)بہادر اور اقرع نامی سانپ اس پر مسلط کردیا جائے گا جو اسے فجر کی نماز چھوڑنے پر ظہرتک ڈسے گا اور ظہر کی چھوڑنے پر عصر تک اور اسی طرح ہر نمازچھوڑنے پراسکو ڈستا رہے گا ۔اورہر مرتبہ ڈسنے پر بے نمازی 70ذراع زمین میں دھنستا چلا جائے گا۔
وہ تین سزائیں جووہ قیامت کے دن بھگتے گا:
1)اللہ اس پر ایسے فرشتے کو مسلط کر دے گا جو اسکا چہرہ آگ کی انگاریوں سے جلائے گا۔
2)قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کو اتنے غصے سے دیکھے گا کہ اسکے چہرے کا گوشت گر جائے گا۔
3)اللہ اس سے بہت سخت حساب لیں گے اور اسے اوندھے منہ آگ میں ڈالنے کا حکم دیں گے۔
بھائیو جس نے اسکی طباعت کر کے نشر کی ہے اسے دعاؤں میں یاد رکھنا۔