کتاب: جھوٹی بشارتیں - صفحہ 38
سماحۃ الشیخ علامہ عبدالعزیز بن باز رحمۃ اللہ علیہ الحمد للّٰه والصلاۃ والسلام علی عبد ا للّٰه ورسولہ نبینا محمد وعلی آلہ و صحبہ [أجمعین]۔امابعد: ایک جھوٹی خبر جسے بعض کم علم جاہل اور اللہ کے دین میں بصیرت نہ رکھنے والے ہمارے معاشرے میں رائج کر رہے ہیں ‘ [وہ ] خبر یہ ہے: بسم ا للّٰه الرحمن الرحیم والصلاۃ والسلام علی أشرف الأنبیاء المرسلین سیدنا محمد علیہ الصلاۃ وعلی آلہ وصحبہ وسلم ۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿أَلا إِنَّ أَوْلِیَائَ اللّٰہِ لاَخَوْفٌعَلَیْْہِمْ وَلاَہُمْ یَحْزَنُونَ﴾[یونس62]صدق ا للّٰه العظیم۔ ’’یاد رکھو کہ اللہ کے دوستوں پر نہ کوئی اندیشہ ہے اور نہ وہ غمگین ہوتے ہیں ‘‘۔ میرے مسلمان بھائیو اور بہنو!ایک13سال کی لڑکی اتنی شدید بیما رہو گئی کہ ڈاکٹر اس کے علاج سے عاجز آ گئے ۔ایک رات اس کا مرض بہت زیادہ بڑھ گیا اور وہ روتے روتے سو گئی ۔خواب میں اس نے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کو دیکھا۔انہوں نے اس کے منہ میں چند قطرے ڈالے۔اچانک اس کی آنکھ کھل گئی اور وہ مکمل صحت یاب ہو چکی تھی۔سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے اس سے اس روایت کو 13مرتبہ لکھنے اور اسے مسلمانو ں میں تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ مسلمانوں کو خالق کی قدرت جو اس کی نشانیوں اور اسکی مخلوقات میں ظاہر ہوتی ہیں ‘ ان سے عبرت حاصل ہو۔لڑکی نے روایت کو13مرتبہ لکھ کر تقسیم کیا۔اسکے جو نتائج نکلے وہ درج ذیل ہیں : 1۔پہلا نسخہ ایک فقیر کو ملا اس نے اس کولکھااور13دن بعد مولائے کریم کے حکم سے فقیر غنی ہو گیا۔ 2۔دوسرا نسخہ ایک ملازم کو ملا اس نے اس کو نظر انداز کر دیا تو13دن گزرنے کے بعد اسکی نوکری ختم ہو گئی۔ 3۔تیسرا نسخہ کسی امیر کو ملا جس نے اس کو لکھنے سے انکار کر دیا تو 13دن گزرنے کے بعد وہ اپنی ساری جائیداد کھو بیٹھا۔ مسلمان بہنو اور بھائیو! یہ خبر پڑھ کر اس کو 13مرتبہ لکھنے میں اور لوگوں کو تقسیم کرنے میں سبقت حاصل کرو۔ممکن ہے تمہیں مولائے کریم کے حکم سے اور اس کی عظیم قدرت سے وہی کچھ مل جائے جس کی تم تمنا کرتے ہو۔ [وصلی ا للّٰه علی سیدّنا محمد وآلہ وصحبہ أجمعین] جب میں نے اس من گھڑت کہانی کو پڑھا تومیں نے ضروری سمجھا کہ لوگوں کو اس کے متعلق آگاہ کر دیا جائے کہ