کتاب: جھوٹی بشارتیں - صفحہ 23
خیالی شیخ احمد نے جن برائیوں کے ظہور کاذکرکیا ہے ‘قرآن وسنت اس سے پہلے ہی ہمیں ان برائیوں سے آگاہ کر چکے ہیں ۔ قرآن و حدیث ہی ہماری ہدایت کیلئے کافی ہیں ۔اللہ تعالیٰ مسلمانو ں کے احوال درست فرمائے اور انہیں حق کی پیروی اور اس پر استقامت کی اور تمام گناہوں سے توبہ کی توفیق عطا فرمائے۔بے شک وہ توبہ قبول کرنے والا رحم کرنے والا اور ہر چیز پر قادر ہے۔
اس نے قیامت کی جو نشانیاں ذکر کی ہیں ‘ یقیناً احادیث نبویہ میں قیامت کی جن نشانیوں کا ذکر کیا گیا ہے وہی صحیح ہیں ؛اور کچھ نشانیوں کا ذکر قرآن مجید میں بھی کیا گیا ہے ۔ جوکوئی ان کی تفصیل جاننا چاہتا ہو وہ کتب احادیث اور اہل علم کی کتب کی طرف رجوع کریں ۔ اس جھوٹے وصیت نامے کو لوگوں میں پھیلانے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ اس میں حق اور باطل ملا جلا ہے۔
وحسبنا ا للّٰه و نعم الوکیل ولا حول ولا قوۃ إلا با للّٰه العلي العظیم۔ والحمد للّٰه رب العالمین وصلی ا للّٰه علی عبدہ و رسولہ الصادق الامین وعلی آلہ وصحبہ و اتباعہ الی یوم الدین۔