کتاب: جھوٹی بشارتیں - صفحہ 151
اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء کا فتوی سوال: مجھے ایسے دو اوراق ملے ہیں جو بعض سورتوں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث پر مشتمل ہیں ۔ اس کا عنوان ہے:’’دس سورتیں دس چیزوں سے روکتی ہیں ‘‘: 1۔سورۃالفاتحہ اللہ کے غضب کو روکتی ہے۔ 2۔سورۃ یس قیامت کے دن کی پیاس کو روکتی ہے۔ 3۔سورۃ الانسان قیامت کی ہولناکیوں کو روکتی ہے۔ 4۔سورۃ الواقعہ محتاجی کو روکتی ہے۔ 5۔ سورۃ التبارک عذاب قبر کو روکتی ہے۔ 6۔سورۃ الکوثر جھگڑے کو روکتی ہے۔ 7۔سورۃ الکافرون موت کے وقت کفر کو روکتی ہے۔ 8۔سورۃ الاخلاص نفاق کو روکتی ہے۔ 9۔سورۃ الفلق حسد کو روکتی ہے۔ 10۔سورۃ الناس شیطان کے وسوسوں کو روکتی ہے۔ دوسرے ورق میں احادیث کے نام سے درج ذیل تین باتیں مرقوم ہیں : پہلی حدیث: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اے علی تم ان پانچ چیزوں پر عمل کیے بغیر نہ سونا: 1۔پورے قرآن کی تلاوت کرنا۔ 2۔چارہزادرہم صدقہ میں دینا۔ 3۔کعبہ کی زیارت کرنا۔ 4۔جنت میں اپنی جگہ بنانا۔ 5۔جھگڑنے والوں کے درمیان صلح کروانا۔ علی رضی اللہ عنہ نیعرض کیا:اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم !یہ سب کام کرنا کیسے ممکن ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’کیا تم نہیں جانتے کہ: 1 ۔تین دفعہ سورہ اخلاص پڑھنا پورے قرآن پڑھنے کے برابر ہے۔