کتاب: جھوٹی بشارتیں - صفحہ 133
ایک جھوٹی دعا اور اللجنۃ الدائمہ للبحوث العلمیہ والافتائ کا فتوی الحمد للّٰه وحدہ والصلاۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ ۔اما بعد: اللجنۃ الدائمہ للبحوث العلمیہ والافتائ کو ایک آدمی نے پمفلٹ بھیجا اور اس کے بارے میں فتوی طلب کیا۔ پمفلٹ میں یہ لکھا تھا : ’’لا الہ الا ا للّٰه الجلیل الجبار، لا الہ الا ا للّٰه الواحد القھار،لا الہ الا ا للّٰه العزیز الغفار،لا الہ الا ا للّٰه الکریم الستار،لا الہ الا ا للّٰه الکبیر المتعال،لا الہ الا ا للّٰه وحدہ لا شریک لہ الہ واحدا ربا وشاہدا صمدا ونحن لہ مسلمون،لا الہ الا ا للّٰه وحدہ لا شریک لہ الہ واحدا ربا وشاہدا صمدا ونحن لہ عابدون،لا الہ الا ا للّٰه وحدہ لا شریک لہ الہ واحدا ربا وشاہدا ونحن لہ قانتون،لا الہ الا ا للّٰه وحدہ لا شریک لہ الہ واحدا ربا وشاہدا ونحن لہ صابرون،لا الہ الا ا للّٰه محمد رسول ا للّٰه علی ولی ا للّٰه الھم الیک وجھت وجھی، والیک فوضت امری، وعلیک توکلت یا ارحم الراحمین۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :جس نے یہ دعا کسی بھی وقت پڑھی تو گویا کہ اس نے 360حج کیے اور 360 دفعہ قرآن ختم کیا اور 360غلاموں کو آزاد کرایا اور 360دینار صدقہ کیے اور 360دکھیوں کو خوش کیا۔جیسے ہی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بات مکمل کی جبرئیل امین علیہ السلام اترے اور فرمانے لگے میری عزت اور جلالت کی قسم اگر اللہ کے بندوں میں سے کوئی بندہ یہ دعا پڑھے گا چاہے زندگی میں ایک ہی دفعہ پڑھے میں اس کے لیے سات چیزوں کی ضمانت دیتاہوں : 1) اس سے فقر دور ہو جائے گا۔ 2) وہ منکر نکیر کے سوال سے محفوظ ہو جائے گا۔ 3) وہ پل صراط سے آسانی سے گزرے گا۔ 4) وہ ناگہانی موت سے بچ جائے گا۔ 5) اس پر جہنم حرام ہو جائے گی۔ 6) وہ قبر کے دبوچنے سے بچ جائے گا۔ 7) وہ ظالم و جابر حاکم کے غضب سے محفوظ ہو جائے گا۔صدق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ جواب : اللجنۃ الدائمہ للبحوث العلمیہ والافتائ نے یہ ورق پڑھ کر جواب دیا کہ: