کتاب: جھوٹی بشارتیں - صفحہ 130
کافی ہے اور وہ بہت اچھا کارساز ہے۔‘‘ سبق یاد کرنے کے بعد کی دعا: ’’اللھم انی استودعک ما علمتنیہ واسالک ان تذکرنی بہ عند حاجتی الیہ وما توفیقی الا با للّٰه علیہ توکلت والیہ انیب۔‘‘ ’’جو تجھ نے مجھے سکھایامیں تیرے سپرد کرتا ہوں اور تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ مجھے ضرورت پڑنے پر سب یاد دلا دینا۔میری توفیق اللہ ہی کی مدد سے ہے،اس پر میرا بھروسہ ہے اور اسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں ۔‘‘ گھر سے نکلتے وقت کی دعا: ’’اللھم انی توکلت وسلمت امری الیک لاملجا ولامنجی منک الا الیک۔‘‘ ’’اے اللہ میں نے تجھ پر توکل کیا،اور اپنا کام تیرے سپرد کیا، اورنہ تجھ سے پناہ کی جگہ ہے اور نہ کوئی بھاگ کر جانے کی مگر تیری طرف۔‘‘ کمرہ امتحان میں داخل ہونے کی دعا: ’’رب ادخلنی مدخل صدق واخرجنی مخرج صدق واجعل لی من لدنک سلطانا نصیرا۔‘‘ ’’اے میرے پروردگار مجھے جہاں لے جا اچھی طرح لے جا اور جہاں سے نکال اچھی طرح نکال اور میرے لیے اپنے پاس سے غلبہ اور امداد مقرر فرما دے‘‘۔ جو ابات دینے سے پہلے کی دعا: ’’رب اشرح لی صدری ویسر لی امری واحلل عقدۃ من لسنای یفقھو قولی ۔باسم الفتاح اللھم لا سھل الا ما جعلتہ سھلا یا ارحم الراحمین۔‘‘ ’’اے میرے پروردگار !میرا سینا میرے لیے کھول دے۔ اور میرے کام کو مجھ پر آسان کر دے۔ اور میری زبان کی گرہ بھی کھول دے۔ تاکہ لوگ میری بات اچھی طرح سمجھ سکیں ۔اللہ کے نام سے یا اللہ کوئی کام آسان نہیں مگر جسے تو آسان کر دے۔ اے رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا۔‘‘ جواب نہ آنے کی صورت میں : ’’لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین یا حی یا قیوم برحمتک استغیث رب انی مسنی الضر وانت ارحم الراحمین۔‘‘ ’’الٰہی تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔تو پاک ہے بے شک میں ظالموں میں سے ہوگیا ۔اے زندہ رہنے والے! اے قائم رہنے والے ! میں تیری رحمت کا سوال کرتا ہوں ۔مجھے یہ بیماری لگ گئی ہے اور تو رحم کرنے والوں