کتاب: جھوٹی بشارتیں - صفحہ 127
سبق یاد کرنے سے پہلے کی دعا: ’’اللھم انی اسئلک فھم النبیین وحفظ المرسلین والملائکۃ المقربین اللھم اجعل الستنا عامرۃ بذکرک ،وقلوبنا بخشیتک ،و اسرارنا بطاعتک انک علی کل شیء قدیر حسبنا ا للّٰه ونعم الوکیل۔‘‘ ’’اے اللہ ! میں تجھ سے نبیوں جیسی سمجھ ،رسولوں جیسی حفاظت اور فرستوں جیسی قربت کا سوال کرتا ہوں ۔ اے اللہ ! ہمارے زبانوں کو ہمیشہ اپنے ذکر کی اور ہمارے دلوں کو اپنی خشیت کی اور ہمارے اسرار کو اپنی اطاعت کی توفیق عطا کر۔بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے۔ہمیں اللہ ہی کافی ہے اور وہ بہت اچھا کارساز ہے۔‘‘ کمرہ امتحان میں داخل ہونے کی دعا: ’’رب ادخلنی مدخل صدق واخرجنی مخرج صدق واجعل لی من لدنک سلطانا نصیرا۔‘‘ ’’اے میرے پروردگار مجھے جہاں لے جا اچھی طرح لے جا اور جہاں سے نکال اچھی طرح نکال اور میرے لیے اپنے پاس سے غلبہ اور امداد مقرر فرما دے۔‘‘ سبق یاد کرنے کے بعد کی دعا: ’’اللھم انی استودعک ما قرات وما حفظت وما تعلمت فردہ عند حاجتی انک علی کل شیء قدیر۔‘‘ ’’اے اللہ ! میں نے جو پڑھا جو یاد کیا اور جو سیکھا ‘ سب تیرے سپرد کرتا ہوں ۔مجھے ضرورت پڑنے پر یاد دلا دینا بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ جو ابات دینے سے پہلے کی دعا: ’’رب اشرح لی صدری ویسر لی امری واحلل عقدۃ من لسانی یفقھوا قولی ۔باسم الفتاح اللھم لا سھل الا ما جعلتہ سھلا یا ارحم الراحمین۔‘‘ ’’اے میرے پروردگار !میرا سینا میرے لیے کھول دے۔ اور میرے کام کو مجھ پر آسان کر دے۔ اور میری زبان کی گرہ بھی کھول دے۔ تاکہ لوگ میری بات اچھی طرح سمجھ سکیں ۔یا اللہ کوئی کام آسان نہیں مگر جسے تو آسان کر دے۔ اے رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا۔‘‘ امتحان کے لیے جاتے وقت کی دعا: ’’اللھم انی فوضت امری الیک ، وتوکلت الیک ولا ملجأ و لا منجی الا الیک۔‘‘