کتاب: جھوٹی بشارتیں - صفحہ 117
یہ بھی ایک واضح جھوٹ ہے؛ اس لیے کہ انبیاء کرام علیہم السلام جیسا ثواب کسی کو نہیں مل سکتا ۔ پھر صفحہ نمبر2پر اس نے لکھا: ’’اللہ تعالیٰ اس کتاب کے پڑھنے والے کو قیامت تک پیدا ہونے والے جن وانس میں سے مومنین اور مومنات کے برابر ثواب دے گا اور اللہ اسے نولاکھ شہیدوں کے برابر ثواب عطا فرمائے گا‘‘اسی طرح اس نے اگلے صفحات پر اس نے اس سے بھی بڑھ کر جھوٹ گھڑاہے۔ 3)صفحہ نمبر 5میں اس نے لکھا:’’ یہ دعا لوگوں میں محبت، قبولیت ؛ زبان بندیاور حاکم ،امیروں اور بادشاہوں کا مقابلہ کرنے کے لیے فائدہ مند ہے۔اور یہ دعا تیر و تفنگ اور گولی سمیت تمام آفات سے محفوظ رکھتی ہے اور ضرورت مندوں کی حاجت پوری کرتی ہے‘‘ ان باتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کتاب کسی شیعہ نے لوگوں کو قرآن و حدیث سے دور کرنے کے لیے گھڑی ہے۔ وبا للّٰه التوفیق،وصلی ا للّٰه علی نبینا محمد وآلہ وصحبہ وسلم۔ اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ٭صدر:عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز ٭ رکن: عبداللہ بن غدیان ٭ رکن: صالح الفوزان ٭ رکن: عبدالعزیز آل شیخ ٭ رکن: بکر ابو زید ٭٭٭